ہلیری کلنٹن نے تمام تلخیاں فراموش کر کے ٹرمپ کےساتھ متحد ہو کر کام کرنے کا عہد کیا

واشنگٹن: اگر نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کے جشن کے پروگراموں کو کوئی خاص توجہ نہ دیتے ہوئے اپنی پوری قوت اب اپنے اگلے منصوبوں پر لگا دی توودوسری جانب موجودہ صدر براک اوباما اور مسٹر ٹرمپ کو سخت ٹکر دینے والی ڈیموکریٹک رہنما ہلیری کلنٹن نے اپنی ساری تلخی فراموش کرتے ہوئے متحد ہوکر ملک کے لئے کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
نےیجہ سامنے آنے کے بعد یہاں اپنے خطاب میں محترمہ کلنٹن نے اپنے شوہر سابق صدر بل کلنٹن اور بیٹی چیلسی کی موجودگی میں کہا کہڈونالڈ ٹرمپ ہمارے اگلے صدر بننے جا رہے ہیں وہ کھلی ذہنیت والے شخص ہیں او امریکیوں نے انہیں ملک کی قیادت کرنے کا موقع دیا ہے۔محترمہ کلنٹن نے کہا کہ ان کی شکست کافی افسوسناک ہے اور اس کا احساس طویل عرصہ تک رہے گا تاہم وہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
مسٹر ٹرمپ کے فاتح ہونے کے اعلان کے بعد مسٹر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ ان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور ان کا پورا عملہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ مکمل تعاون کریگا۔ ہم پہلے امریکی ہیں ا بعد میں ڈیموکریٹ یا ریپبلکن ہیں۔ مسٹر ٹرمپ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوںنے کل نیویارک میں اپنے سینئر ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کر کے قیادت کی تبدیلی پر بات چیت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clinton obama pledge unity behind trump presidency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply