ناکام بغاوت کے پیچھےطیب اردوگان کا ہاتھ: فتح اللہ گولن

برلن: (رائٹر) امریکہ میں مقیم مسلم عالم فتح اللہ گولن نے ایک جرمن میگزین کےساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے یقینا صدر طیب اردوگان کا ہاتھ ہے۔
خیال رہے کہ ترکی نے فتح اللہ گولن کو گزشتہ جولائ میں ہونے والی ناکام بغاوت کی سازش کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ فتح اللہ گولن نے ہفتہ وار میگزین ڈاءزیلٹ کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ فوجی بغاوت کی کوشش ترک حکومت کے اصولوں کو زک پہنچانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے صدر طیب اردوگان کےبیانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی کی بغاوت ” ایک نعمت خداوندی” ثابت ہوئی ہے، کیونکہ اس کے بہانے اردوگان کی نیت کے موافق فوج کی صفائی کرنے کا جواز مل جائے گا۔
جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کے خیال فوجی بغاوت کے پیچھے صدر طیب اردوگان کا ہاتھ ہے، تو ا نہوں نے کہا کہ “اب تک مجھے صرف یہ امکان لگ رہا تھا، لیکن مجھے اب یقین ہے کہ اس بغاوت کی کوشش کے پیچھے یقینا انہی کا ہاتھ ہے”۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cleric gulen says certain erdogan behind failed turkey coup in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply