لیبیا میں خونریز گروہی تصادم میں5ہلاک12زخمی

طرابلس: اقوام متحدہ سکریٹریٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق لیبیا کے مغربی علاقہ میں نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کا گڑھ سمجھے جانے والے سبراتھا شہر میں خونریز گروہی تشدد میں کم از کم5شہری ہلاک اور 23دیگر زخمی ہوگئے جس سے پچھلے 15روز سے جاری خونیں جھڑپوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر26ہو گئی ۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ سبراتھا یونیورسٹی اسپتال پر دو مرتبہ شدید فائرنگ ہوچکی ہے۔ جس سے اسپتال کی ایمرجنسی خدمات متاثر ہورہی ہیں۔
یہ تصادم تارکین وطن کی اسمگلنگ کرنے والے گروپ ’انس الدباشی بریگیڈ‘ اور ’آپریشن روم‘ کے مابین ہوا ہے۔ سبراتھا سے جہادیوں کو باہر نکالنے کیلئے ’آپریشن روم‘قائم کیا گیا تھا۔ لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ دو ہفتہ سے جاری تشد د میں کم از کم 26لوگوں کی موت اور 170سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clashes in sabratha 5 killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply