میکسیکو میں پولس اور ٹیچروں کے درمیان خونریز تصادم، 6ہلاک100سے زائد زخمی

اوکساکا(میکسیکو) :پولس اور جنوبی میکسیکو میں سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے والے بنیاد پرست ٹیچرز یونین کے کورکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپو ں میں کم از کم 6افراد ہلاک اور100سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
نیشنل کوآرڈینیٹر آف ایجوکیشن ورکرز میکسیکو کی تعلیمی اصلاحات کے جزوکے طور پر ٹیچرز کی صلاحیت پرکھنا لازمی قرار دینے کی مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات میں یونین لیڈروں کو گرفتار کرنے کے خلاف بھی احتجاج کر رہے تھے۔
اوکساکا میں اتوار کو جو مظاہرہ کیا گیا اس میں مظاہرین نے پتھراو¿ کیا اور مولوٹوف کاک ٹیل اچھا لیں۔اوکساکا میں اتوار کے روز ہونے والے تصادموں میں مظاہرین نے پتھراو¿ کیا،مولوٹوف کاک ٹیلز اچھالیں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔جبکہ پولس مظاہرین پر فائرنگ کر رہی تھی۔
رات دیر گئے ایک پریس کانفرنس میں اوکساکا کے گورنر گابینو کیو نے پولس سربراہ انریق گیلنیدو کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ان تصادموں میں6افراد ہلاک اور 108افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 53شہری،41وفاقی پولس اہلکار اور 14صوبائی پولس اہلکار شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clashes between police teachers leave 6 dead in mexico in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply