کیلی فورنیا میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 10 افراد زخمی

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ میں صوبہ کیلی فورنیا کے سے کرامیٹو میں ایک ریلی کے دوران دو گروپوں کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ٹریڈشنلسٹ ورکر پارٹی کی جانب سے منعقد ہ اس ریلی میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
ان کے ایک لیڈر میٹ پیروٹ نے بتایا کہ صدر کے عہدے کے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے حال ہی میں ہونے والی ریلی میں تشدد کی مخالفت میں پارٹی نے اس ریلی کا اعلان کیا گیا تھا۔
کیلی فورنیا ہائی وے پٹرول کی کیپٹل پروٹیکشن سروس کے ترجمان جارج گریناڈا نے بتایا، ”جب وائٹ سپرمیسسٹ گروپ کے رکن کل دوپہر کیپٹل کی عمارت میں پہنچے تو سینکڑوں کی تعداد میں دوسرے گروپ کے رکن وہاں فوری طور پر پہنچ گئے اور دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔عمارت کو پوری طرح بند کر دیا گیا ہے۔ سیکرامینٹو فائر بریگیڈ کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Title: clash at california capitol leaves at least 10 injured | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply