افغانستان میں داعش اور لشکر اسلامی کے دہشت گردوں میں خونریز جھڑپ،9ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں دہشت گرد تنظیموں لشکر اسلامی اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا جس میں طرفین کے9دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔201ویں سیلب کور کے مطابق یہ خونیں جھڑپ آچن ضلع کے میمند دارا علاقہ کی حدود میں ہوئی۔
سیلب کور نے ایک بیان میںکہا کہ ہلاک شدگان میں لشکر اسلامی کے تین اور داعش کے چھ دہشت گرد شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لشکر اسلام کے تین اور داعش کے چھ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔داعش کے وفاداروں نے لشکر اسلامی کے ساتھ اس تصادم کے حوالے سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Title: clash among lashkar e islam and isis leaves 9 dead in nangarhar | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply