سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ، ایک خاتون و بچہ سمیت4 ہلاک

سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ، ایک خاتون و بچہ سمیت4 ہلاک
جدہ: حکومتی ذرائع کے مطابق پیر کو نصف شب میں اس وقت کئی سعودی باشندےہلاک و زخمی ہو گئے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ذریعہ یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل سعودی عرب کے ایک شہر میں ایک مکان سے آکر ٹکرایا۔
رات ڈیڑھ بجے جزان شہر میں ایک مکان کے اوپر گرنے والے اس میزائل کے پھٹنے سے زبردست آواز ہوئی اور چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہر نجران کو حوثی باغی مزائل حملہ کا نشانہ بنا چکے ہیں۔