ڈونالڈ ٹرمپ بولنے سے پہلے تول لیں اورروس کے معاملہ پر محتاط رہیں: سی آئی اے سربراہ

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اپنے تبصروں اور زبان پر قابو رکھنا ہوگا اور روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کے تئیں چوکس رہنا ہوگا۔ مسٹر جان برینن نے ’فوکس نیوز سنڈے‘ سے انٹرویو میں کہاکہ ٹرمپ نے جس طرح دنیا کو پیغام دیا ہے اس سے لگتا ہے کہ انہیں اپنے ملک کی خفیہ ایجنسی پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’خفیہ ایجنسی کا موازنہ نازی جرمنی سے کرنا توہین کرنے جیسا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ خفیہ ایجنسی کے لئے یہ بڑی توہین ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ ٹویٹر پر پیغام کے توسط سے غیرممالک کے ساتھ تعلقات کا اعلان نہیں کرسکتے ہیں۔
مسٹر برینن کی مدت ملازمت جلد ختم ہو رہی ہے۔.مسٹر برینن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب بات کرتے ہیں یا ٹوئٹر پر کوئی پیغام دیتے ہیں تو انھیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے ملکی مفادات متاثر نہ ہوں۔’یہ معاملہ اب صرف ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں بلکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ جب ٹرمپ صدر کے عہدے کا حلف لے لیں گے تو پھر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا مفاد اولین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘بےساختگی’ سے قومی مفادات کا تحفظ نہیں ہو سکتا۔‘ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تواتر کے ساتھ قومی اہمیت کے حامل معاملات پر ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے اعلانات کر رہے ہیں۔ مسٹر برینن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کی ‘اہلیت اور نیتوں’ کے بارے میں زیادہ ادراک نہیں رکھتے اور روس کو ہرمعاملے میں بری الذمہ قرار دینے میں احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cia director warns trump to watch what he says be careful on russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply