سعودی ولیعہد شہزادے نے خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا:سی آئی اے

واشنگٹن: امریکی اہلکاروں کےمطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اپنی تحقیقات کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

تاہم اہلکاروں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ امریکی یا ترک انٹیلی جنس ایجنسیوں کوبھی تک ایسا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ہے جو اس بات کو ثابت کر سکے کہ استنبول میں خاشقجی کے قتل کے پس پشت ولیعہد شہزادے کا ہاتھ کارفرما تھا ۔

در اصل سی آئی اے نے اس بنیاد پر یہ قیاس کیا ہے کہ چونکہ ولیعہد شہزادہ کا سعودی عرب پر مکمل کنڑول ہے اس لیے خاشقجی کا قتل بن سلمان کی منظور ی حاصل کیے بغیر نہیں کیا گیا ہوگا۔

سی آئی اے نے یہ قیاس ان ٹیلی فون کالوں میں سے، جو قتل سے چند روز پہلے کی گئی تھیں، دوکالوں کی بنیاد پر کیاگیا ہے جن میں شہزادہ بن سلمان کو خاشقجی کو سعودی عرب واپس لانے کی راہیں تلاش کرنے کی کو بابت بات کرتے سنا گیا ہے۔

لیکن ان فون کالوں میں سے کسی ایک میں بھی بن سلمان نے یہ نہیں کہا کہ وہ خاشقجی کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cia concludes saudi crown prince ordered jamal khashoggi killing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment