لاپتہ سعودی صحافی خاشق جی کی موت کی تحقیقات میں تعاون دینے سی آئی اے ڈائریکٹر ترکی پہنچ گئیں

انقرہ: ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں سعودی صحافی و واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس جمال خاشق جی کی موت کی تحقیقات میں تعاون دینے کے لیے امریکہ کا سراغرساں ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) کی ڈائریکٹر گینا ہاسپل منگل کے روز ترکی پہنچ گئیں۔

دوسری جانب سیکورٹی ادارے اس امر کی تحقیقات میں لگ گئے ہیں کہ اس معاملہ میں سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کیا کردار ہو سکتا ہے۔

خاشق جی جو امریکی شہر وزشنگٹن میں رہائش پذیر تھے،2اکتوبر کو اپنی ہونے والی شادی کے لیے ضروری دستاویزات لینے کے لیے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ گئے تھے اور اس میں داخل ہونے کے بعد سے ہی لاپتہ تھے اور سی سی ٹی وی میں انہیں قونصل خانہ میں داخل ہوتے تو دکھایا گیا لیکن ان کو واپس جاتے نہیں دکھایا گیا۔

خاشق جی کیس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دینے لگی اور مغربی طاقتوں اور دنیا کے تیل کے سب سے بڑے برآمدکار و امریکہ کے حلیف سعودی عرب کے درمیان سیاسی و تجارتی تعلقات متاثر ہو گئے۔

20 اکتوبر کو سعودی عرب نے اس کا اعتراف کیا کہ 59سالہ خاشق جی کی قونصل خانہ میں مار پیٹ کے دوران موت ہو گئی۔ لیکن22اکتوبر کو امریکی صدر نے سعودی عرب کے اس بیان پر عدم اطمینان ظاہرکیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cia chief visits turkey as officials seek to clarify saudi princes role in khashoggi death in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply