ایران سے جوہری معاہدہ کی منسوخی صدر منتخب ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ہو گی:سی آئی اے سربراہ

واشنگٹن : امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے انتباہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کی تنسیخ صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی حماقت اور تباہ کن اقدام ہوگا۔ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ اس تاریخی معاہدہ کو منسوخ کرنے سے ایران کو اپنا ایٹمی پروگرام پھر شروع کرنے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی اور ساتھ ہی دیگر ممالک کوبھی ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے کا موقع مل جائے گا جس سے مشرق وسطیٰ میں اسلحہ کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔
برینن نے کہا کہ چونکہ اس سے خود ایران کے اندر بری تیزی سے ایٹمی اسلحہ بننا شروع ہو جائے گا اور اس کی دیکھا دیکھی خطہ کے دیگر ممالک بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں لگ جائیں گے اس لیے ان کا خیال ہے کہ اگر ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے اس معاہدہ کو منسوخ کیا تو یہ حماقت کی انتہا ہوگی۔
برینن کے جانشین اور خود ٹرمپ کی ذاتی پسند ری پبلکن مائیک پومپیو(آر ۔کین) بھی ٹرمپ کی ہی طرح اس ایٹمی معاہدہ کے خلاف ہیں اور بارہا اس پر تنقید کر چکے ہیں۔انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے تازہ ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ وہ دنیا میں دہشت گردی کی کفالت کرنے والے سب سے بڑے ملک کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کو منسوخ کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cia chief tearing up iran nuclear deal would be trumps biggest folly in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply