سی آئی اے ڈائریکٹر نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا

واشنگٹن: سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے حال ہی میں ایک غیر معمولی واقعہ میںکم جانگ ان سے ملاقات کے لیے شمالی کوریا کا دورہ کیا۔ یہ خفیہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چند ماہ کے اندر دو دشمن ممالک صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔
دو اہلکاروں نے نے اس دورے کی تصدیق کر دی ہے ۔چونکہ یہ دونوں افسر اس دورے کے حوالے سے سرعام ذکر کرنے کے مجاز نہیں ہیں اس لیے انہوں نے یہ بات اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتائی۔
واشنگٹن پوسٹ رقمطراز ہے کہ یہ دورہ سی آئی اے سربراہ کو وزیر خارجہ نامزد کرنے کے فوراً بعد ایسٹر کے موقع پر ہوا تھا۔ٹرمپ نے، جو فی الحال جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی اپنے شہر فلوریڈا میں میزبانی کر رہے ہیں کہا کہ کم کے ساتھ ممکنہ سربراہ ملاقات کی تیاری میں امریکہ اور شمالی کوریا نہایت اعلیٰ سطح پر راست مذاکرات کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cia chief secretly meets with north koreas kim jong un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply