نائجیریا کے صدر نے چرچ پر دہشت گردانہ حملہ کی شدت سے مذمت کی

ابوجا:نائجیریا کے صدر محمد بوھاری اتوار کے روز جنوبی نائجیریا کے اوزوبولو شہر میں واقع ایک چرچ پر دہشت گردانہ حملہ کی ، جس میں کم ا زکم11افراد ہلاک اور کئی بچوں و خواتین سمیت 18زخمی ہو گئے تھے، شدت سے مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دو دہشت گردوں نے نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع سینٹ فلپس کیتھولک چرچ مٰں داخل ہو کر وہاں عبادت میں مصروف لوگوں پر بندوقوں کے دہانے کھول دیے اور اندھادھند فائرنگ کے بعد ان دہشت گردوںنے خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں گیارہ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اس سے قبل بھی عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کر چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Church attack nigeria president muhammadu buhari condemns killings in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply