عیسائی ملیشیا کے حملوں میں30شہری ہلاک،سیکڑو ں مسجد میں پناہ گزیں

بنگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ کے جنوب مشرقی علاقہ میں واقع ایک سرھدی شہر بنگاسو میں عیسائی ملیشیا کی جانب سے مسلم آباد ی کو نشانہ بنا کر کیے جارہے حملوں میں کم ا زکم30ہلاک ہو گئے جبکہ سیکڑوں نے ایک مسجد کے اندر پناہ لے لی ہے۔ اقوام متحدہ کی امن مہم کی ٹیم ایم آئی این یو ایس سی سے کے سربراہ پرفیکٹ اونگا۔انینگا نے اس بات کی اطلاع دی۔
مسٹر انینگا نے رائٹر کو بتایا کہ اس تشددمیں ہلاک شدگان کی تعداد کی درست اطلاع دینا ابھی جلدبازی ہوگی۔ مسٹر انینگا کے مطابق اس تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 20 سے 30 تک پہنچ سکتی ہے۔ کانگولیائی سرحد پر واقع بنگاسو شہر میں بھاری اسلحہ سے لیس سیکڑوں انتہا پسندوں نے گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری حملوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

Title: christian militias kill up to 30 civilians as hundreds seek refuge inside mosque | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply