کرائسٹ چرچ مسجد پر فائرنگ میں ہلاک شدگان کی تعداد 49ہو گئی،بندوق بردار نے حملے کی ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر دیکھنے کی اپیل کی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈکے وسطی کرائسٹ چر میں دو مختلف مساجد پر بیک وقت فائرنگ میں ہلاک شدگان کی تعدا د بڑھ کر 49ہو گئی جبکہ48 زخمی ہیں جن میں سے12کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
نیوزی لینڈ کے پولس کمشنر مائیک بش نے بھی ان حملوں میں49افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینز ایونیو مسجد میں 41ا ور لین ووڈ مسجد میں7افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کرائسٹ چرچ اسپتال میں داخل کیے جانے والے48زخمیوں میںسے ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔بندوق برداروں میں سے ایک نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو خود بنائی اور متنازعہ یو ٹوئبر فیلکس جیلبرگ کا، جو آن لائن پی ڈائی پائی ویب سائٹ چلاتا ہے، حملہ کرنے سے پہلے اس ویڈیو میں کہا،” توجہ دیں،یاد رکھیں،خواتین پیو ڈائی پائی کو سبسکرائب کریں۔سویڈن نژاد 29سالہ جیلبرگ کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے اور 89ملین سے زائد اپنے سبسکرائبروں کی بدولت وہ سالانہ کروڑوں ڈالر آمدن کر لیتا ہے ۔

اس نے اس کی اطلاع ملتے ہی کہ ایک بندوق بردار نے اس کا نام لیا تھا جیلبرگ نے کہا کہ اسے یہ جان کر نہایت تکلیف پہنچی کہ کرائسٹ چرچ کے ایک بندوق بردار نے فائرنگ سے تھوڑی دیر پہلے اس کا نام لیا ۔

واضح ہو کہ کرائسٹ چرچ میں خودکار رائفلوں سے لیس دہشت گردوں نے دو مساجد پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاری کی جارہی تھی اس وحشیانہ فائرنگ میں49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

کرائسٹ چرچ میں موجود بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد پہنچے تھے لیکن وہ عین وقت پر مسجد کے قریب سے واپس پلٹ کر ہوٹل چلے گئے اور بال بال بچ گئے۔


ابتدائی خبروں کے مطابق
وسطی کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں پربیک وقت ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔النور نام کی ایک مسجد پر فائرنگ کی خون منجمد کرنے والی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں ایک بندوق بردار کو اس وقت اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب لوگ نماز جمعہ کے لیے مسجد میں جمع ہو رہے تھے۔

چار گرفتار شدگان میں وہ بندوق بردار بھی شامل ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک عورت بھی ہے۔پولس کمشنر مائیک بش کے مطابق بندوق برداروں نے کرائسٹ چرچ کی جن دو مسجدوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اس میں کم از کم30افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد40سے زائد ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولس نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا اور کئی گاڑیوں میں موجود آئی ای ڈی بم کو بم ماہرین نے ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہلاک شدگان کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔یہ معلوم کیے جانے پرکہ کیا یہ بات درست ہے کہ ایک خود کش بمبار بھی پکڑا گیا ہے ،بش نے کہا کہ اس شخص سے بندھا بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔اس دہشت گردانہ حملہ سے خوف زدہ ہو کر موقع سے بھاگ جانے والے نمازیوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک وردی پوش کو دیکھا جس کی ٹانگوں سے کارتوسوں کی پیٹی بندھی تھی۔اوک فورڈ کلوز رابرٹ ویدر ہیڈ نام کاکا ایک رہائشی النور مسجد سے بچ کر نکل آنے والے 14نمازیوں کو جن میں ایک3 اور ایک 6سالہ بچہ بھی شامل ہے اپنے گھر لے گیا۔

ان دونوں بچوں کے والدین فائرنگ میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل اس کا ایک پڑوسی اس فائرنگ میں زخمی ہونے والے تین نمازیوں کو مسجد سے محفوظ مقام پر پہنچانے میں مدد کر چکا تھا۔ایک شخص کو دو گولیاں ،ایک پیٹ میں اور ایک کندھے میں لگی تھیں ۔

اسے کرائسٹ چرچ کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہا ں سے وہ اپنے اہل و عیال کو دلاسہ دے رہا ہے۔ایک14سالہ ادریس خیر الدین نے جو اس حملہ کا چشم دید گواہ ہے بتایا کہ خطبہ جمعہ شروع ہونے ہی والا تھا اس نے گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنی ۔ہملٹن ہائی اسکول کے اس طالبعلم نے مزید کہا کہ پہلے تو میںیہ سمجھا کہ شاید کوئی تعمیراتی کام یا کچھ اسی نوعیت کا کوئی کام ہو رہا ہے۔

لیکن اچانک ہی لوگ چیختے کراہتے بھاگنے لگے۔ لیکن اسی اثنا میں اس نےچھ افراد کو زخمی ہوکر گرتے دیکھاجن میں اس کے چچا تمیزی بھی شامل تھے۔ادریس نے کہا کہ فائرنگ کے وقت وہ دروازے کے قریب ہی بیٹھا تھا کہ اس نے لوگوں کو فرش پر لرھکتے دیکھا لیکن وہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ زخمی تھے۔بس میں نے دوڑنا شروع کر دیا اور جتنی تیز بھاگ سکتا تھا میں ہیگلے پارک کی طرف بھاگا۔

اور کہیں بھی نہیں رکا۔بس میرے پیچھے میں فائر ہونے کی آوازیں سن رہا تھا۔ میں نے گولیاں چلنے کی تقریباً50سے زائد آوازیں پپ، پپ، پپ ۔۔۔۔۔ سنیں۔اس نے کہا کہ میں پہلی بار مسجد گیا تھا ۔ میں ابھی تک وہ دل دہلا دینے والے منظر سے خوف سے کپکپا رہا ہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Christchurch terrorist attack death toll climbs to 49 after new zealands darkest day in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.