عیسیٰ مسیح تمل ہندو تھے: ساورکر کے بھائی کا انکشاف

ممبئی: ہندوتو نظریہ کے حامل وی ڈی ساورکرکے بھائی کی ایک متنازعہ تصنیف میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ ایک تمل ہندو تھے۔ اس کتاب کا70سال بعد دوبارہ اجراءکیاجا رہا ہے۔ سوتنریہ ویر ساورکر نیشنل میموریل کے صدر رنجیت ساورکر نے کہا کہ اس کتاب کا، جو وی ڈی ساورکر کے بڑے بھائی گنیش ساورکر نے لکھی ہے ہندوتو کی علامت کی برسی پر26فروری کا اجرا کیا جائے گا۔ اسمتنازعہ کتاب کا پہلا ایڈیشن 1946میں شائع ہوا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عیسائیت ابتدا میں ہندو مسلک تھا اور عیسیٰ مسیح کا کشمیر میں انتقال ہوا تھا۔اور قدیم یہودیوںکی ایک برادری عیسین طبقہ نے مصلوب عیسیٰ کو بچایا اور ہمالیہ کی جڑی بوٹیوں سے ان کی زندگی بچائی۔کتاب میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عیسیٰ نے کشمیر میں سمادھی لے لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Christ was a tamil hiandu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply