چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اسموگ نہ رہا

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ پانچ دنوں سے چھا یا کہرا ختم ہوگیا اور اب آسمان صاف ہو گیا ہے۔ بیجنگ میں کل رات تک ہوا کا معیار انڈیکس 400 سے زیادہ تھا لیکن آج صبح یہ گر کر تقریبا 50 ہو گیا۔ مقامی حکومت کے مطابق آلودگی کی وجہ سے جاری ریڈ الرٹ ہٹا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی چین کے علاقے گزشتہ پانچ دنوں سے شدید کہرے کی زد میں تھے۔ کہرے کے سبب طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ ٹریفک بند ہو گیا تھا۔ فیکٹریاں اور اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ آلودگی کنٹرول کے لئے نافذ پابندیوں پر عمل آوری یقینی بنانے کے لیے بدھ کو ہی بیجنگ کی سڑکوں پر سینکڑوں انسپکٹرز موجود تھے تاکہ آلودگی کی صورت میں کمی لائی جا سکے۔ آلودگی بڑھانے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر اترنے سے روک دیا گیاتھا۔ پاور پلانٹس، اسٹیل ملوں اور بندرگاہوں کو آلودگی میں کمی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شمالی چین کے 24 شہروں میں آلودگی کی سطح مزید بڑھنے کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Choking smog clears from northern china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply