جنوبی کوریائی صدر نے حزب اختلاف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

سیول: اقربا پروری کا تنازع ،جس میں جنوبی کوریا کی صدر پارک گوین ہیی بری طرح گھر چکی ہیں، اس وقت اپنے عروج کو پہنچ گیا جب پارک گوئین کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے اپنا نام واپس لینے اور اپوزیشن کی مرضی کا امیدوار کھڑا کرنے کے حزب اختلاف کے مطالبہ آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔
قبل ازیںپارک گوئین نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر اور اپوزیشن لیڈروں کو اپنی وزارت عظمیٰ کے لیے اپنی امیدواری کے حق میں فضا سازگار کرنے کی کوشش میں آج پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ پارک گوئین کی ایک سہیلی کی بیٹی کو مالی مدد بہم پہنچانے اور کثیر رقم کی شکل میں کھیل سرگرمیوں کے لیے انہیں چندہ دینے کے حوالے سے پرازیکیوٹروں نے شہرہ آفاق کمپنی سیمسنگ کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Choi gate south korean president forced to let opposition choose next pm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply