چینی صدر شی جن پینگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورہ پر روانہ

دوبئی: چین کے شی جی پینگ اس سال کے اوائل میں ملک کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلا غیر ملکی دورے کرتے ہوئے جمعرات کو متحدہ عرب امارات پہنچے ۔

صدر شی کا دورہ عرب امارات پانچ ملکوں کے سفارتی دورے کا ایک جزو ہے۔اس پروگرام میں سنیگال، روانڈا ، جنوبی افریقہ اور ماریشس کا دورہ بھی شامل ہے۔

شی کی آمد کی خوشی میں دوبئی میں برج خلیفہ اور دوبئی فریم اور ابو ظبی میںایمیریٹس پیلیس ہوٹل اور ابو ظبی گلوبل مارکیٹ سمیت متحدہ عرب امارات کی تمام اہم عمارتوں اور اداروں کو سرخ قمقموں سے جگمگا دیا گیا ہے۔

اپنے تین روزہ قیام کے دوران شی اپنے اماراتی ہم منصبوں سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔چینی لیڈر ابو ظبی میں حال ہی میں کھلے میوزیم کا بھی دورہ کریں گے۔شی کے دورے سے پہلے عرب امارات نے سرکاری” یو اے ای ۔چائنا ویک“کا اہتمام کیا جس میں ثقافتی واقعات اور تفریح طبع کا سامان ہے۔

اور یہ نمائش اب ہر سال لگا کرے گی۔عمار ڈیولپر نے بھی مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا چائنا ٹاو¿ن بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ6مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا اور دوبئی انٹرنیشنل ایر پورٹ سے محض 10منٹ کی دوری پر ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: chinese president xi leaves for uae in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply