چین کے دارالخلافہ بیجنگ میں مظاہرہ کرنے والے67گرفتار

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مظاہرہ کر نے والے 67 لوگوں کوسماجی نظام میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت غلط طریقہ سے ایک چیرٹی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے خلاف وہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ مظاہرہ میں شامل 67 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو سماجی نظام کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ بیان میں اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ان 67 لوگوں میں سے کسی کو رہا کیا گیا ہے یا نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese police detain 67 after protest in beijing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply