اپنے صحافیوں کی ملک بدری پرچینی میڈیا نے ہندوستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی

نئی دہلی:چین کے تین صحافیوں کے ویزا کی تجدید نہ کرنے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر چین کے میڈیا نے کڑے تیور دکھاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے اس فیصلے کا منفی پیغام جائے گا اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
گلوبل ٹائمز نے لکھا کہ اگر ہندوستاننیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کی رکنیت کا چین کی جانب سے مخالفت کئے جانے کا انتقام لے رہا ہے تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ چین نے این ایس جی میں ہندوستانی کی رکنیت کی مخالفت قوانین کی بنیاد پر کیا ہے۔ چین کے میڈیا کا یہ رخ تین چینی صحافیوں کے ویزا کی تجدید نہ کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کے بعد آیا ہے۔
ان صحافیوں کے سلسلے میں وزارت خارجہ کو انٹیلی جنس سے ملک مخالف سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی۔ ان صحافیوں کے نام وی کیانگ (نئی دہلی) تانگ لو (ممبئی) اور ایس کیاگانگ ہیں۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ اب چین کو بھی جیسے کو تیسا جواب دینا چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese miedia threatened india over not renewing journalists visa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply