چین کا انسان بردار خلائی جہاز تیانگانگ فضائی اسٹیشن پہنچا

شنگھائی: چین کے انسان بردار خلائی مشن کے تحت خلائی جہاز شنزو-11 کامیابی سے تیانگانگ2خلائی اسٹیشن پہنچ گیا ہے اور اس کے خلائی مسافر لیب میں داخل ہو گئے ہیں۔
یہ اطلاع آج چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ڑنہوا نےدی۔ چین اپنے خلائی جہاز کو اپنی فضائی لیب میں پہنچانے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ امریکہ اور روس دنیا کے دو ایسے ملک ہیں جو اپنے خلائی جہاز کو خلائی مرکز سے جوڑنے کی تکنیک پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ چین کے اس مشن کے تحت اس کے خلائی مسافر لیب میں 30 دن رہیں گے۔
ان کا خلا ئی پروگرام 33 دن کا ہے۔چین نے 2013 میں بھی انسانی خلائی جہاز بھیجا تھا اور اس وقت اس کے خلائی مسافر 16 دن تک خلا میں ٹھہرے تھے۔ چین اپنے خلائی پروگرام کو ترجیح دے رہا ہے تاکہ وہ آگے چل کر خلا میں بھی بڑی طاقت بن سکے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا خلائی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔
امریکہ کے محکمہ دفاع نے چین کے خلائی پروگرام کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خلا میں اپنی صلاحیت بڑھا رہا ہے تاکہ وہ اس کا استعمال فوجی مقصد کے لئے کر سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese manned space mission docks with space station xinhua in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply