جنوبی بحیرہ چین پر پرواز کر رہے امریکی جاسوس طیارہ کو چینی طیاروں نے روکا

 واشنگٹن: پنٹاگون کے مطابق چین کے دو طیاروں نے منگل کے روز بحیرہ جنوبی چین کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہے ایک امریکی جاسوس طیارے کو غیر محفوظ طریقہ سے راستے میں روک لیا۔
امریکی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل مشل بلاڈانزا نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا گشتی جاسوس طیارہ 17مئی کو بین الاقوامی فضائی پٹی پر حسب معمول گشت پر تھا کہ عوامی جمہوریہ چین کے دو طیاروں نے امریکی طیارے کو راستے میں روک لیا۔
جن دو چینی طیاروں نے مداخلت کی وہ جے 11تھے اور امریکی طیارے ای -پی 3 سے محض 50فٹ کی دوری پر پرواز کرنے لگے۔بلڈانزا نے تحریری بیان میںکہا کہ ابتدائی رپورٹوں سے علم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ خالی از خطرہ نہیں تھا ۔چینی وزار دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس قسم کی رپورٹوں سے باخبر ہے۔
چین کا ہمیشہ سے یہی موقف اور اصرار رہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں، ایک بڑا حصہ اس کی ملکیت ہے ۔برونئی، ملیشیا، فلپائن، تائیوان اور ویتنام کی بھی بحیرہ جنوبی چین کے پانی پردعویداری ہے۔ یہ یورپی ملکوںکی بھی ایک تجارتی گذر گاہ ہے جس کے توسط سے سالانہ 5کھرب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese intercept u s military spy plane over south china sea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply