سیلفی لیتے ہوئے ایک چینی لڑکی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

بیجنگ: چین کے شہر فوشان میں ایک کمسن چینی لڑکی ریل کی ایک پٹری کے نہایت قریب کھڑی ہو کر تیز رفتار سے آنے والیایک ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حادثہ کے دس منٹ بعد جائے وقوعہ پہنچ جانے والے طبی رضاکاروں نے اس لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔ یہ19سالہ لڑکی فوشان پولی ٹیکنک کی طالبہ تھی۔
اس کا سر بری طرح زخمی تھا اور جسم سے بہت زیادہ خو بہہ گیاتھا جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق جس مقام پر یہ حادثہ ہوا وہ 100مربع کلومیٹر پر محیط گلاب کے پھولوں کا باغ تھاجس میں گلاب پوری آب و تاب کے ساتھ کھلے ہوئے تھے۔ اس منظر کو دیکھنے کے لیے وہاں موجود کئی سیاحتصویر کشی کے لیے ریلوے ٹریک کے قریب آجاتے ہیں۔کچھ پٹری سے اتنے قریب کھڑے ہوتے ہیں کہ ٹرین اور وہ ایک فریم میں آسکیں۔
اس موقع پر موجود لوگوں میںسے ایک ہوانگ نے بتایا کہ لیکن یہ لرکی تو بہت ہی قریب کھڑی تھی اور پٹری سے بمشکل تمام 50سینٹی میٹر کے فاصلہ پر رہی ہوگی۔متعدد لوگوں نے اسے انتباہ دیا لیکن شاید اس نے ان کو سنی ان سنی کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese girl dies after being run over by train while taking a selfie in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply