چینی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون سے ملاقات کی

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر خبر جاری کی ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شمالی کوریا کے غیر معمولی دورے کے دوران اس کے دارالخلافہ پونگ یانگ میں شمالی کوریائی صدر کم جانگ اون سے ماقات کی۔کئی سالوں کے بعد چین کے کسی اعلیٰ عہدیدار کے طور پر شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کرنے والے وانگ یی کا دوروزہ دورہ بین کوریائی سربراہ اجلاس کے بعد اور آئندہ ہفتوں میں کم جانگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ ملاقات سے پہلے کیا گیا ہے۔کم کے ساتھ ملاقات کے بعد وانگ اور ان کے شمالی کوریائی ہم منصب ری یانگ ہو کے درمیان ملاقات رہی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے کوریائی جزیرہ نما کو ایٹمی اسلحہ سے پاک بنانے سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔وانگ یی 2007 کے بعد شمالی کوریام کے دورے پر آنے والے پہلے چینی وزیر خارجہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese foreign minister meets north korean leader kim jong un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply