دو چینی جنگی طیاروں نے امریکہ کے نگراں طیارے کو راستے میں روکا

واشنگٹن:(رائٹر) مشرقی چین کے سمندر میں چین کے2 جنگی طیاروں نے امریکہ کے نگرانی طیارے کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی۔ امریکہ کے دو افسران نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر آج بتایا کہ کل امریکہ کے ایک نگرانی طیارے کے راستے میں چین کے دو لڑاکا طیاروں نے رکاوٹ پیدا کی،جس میں ایک چینی طیارہ تو امریکی طیارے سے محض 91 میٹر کے فاصلے پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ چین کاجے -10 طیارہ امریکی طیارے ’یوایس ای پی -3 کے قریب آ گیا تھا جس کی وجہ سے امریکی طیارے کو اپنا راستہ بدلنا پڑا۔ایک افسر نے بتایا کہ چینی طیارہ مسلح تھا اور امریکی جنگی طیارے کے راستے میں جس مقام پر رکاوٹ کھڑی کی گئی وہ علاقہ چینی شہر قینگدو سے148کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese fighter jets intercept american surveillance plane us officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply