اعلیٰ چینی سفارت کار کی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ،کئی امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار چین کی قیادت کے ایک اعلیٰ رکن کے ساتھ ملاقات کی ۔ وائٹ ہاؤس نے کے مطابق اس ملاقات کے دوران مشترکہ سیکورٹی مفادات پر تبادلہ خیال ہوا جس سے ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات کے امکانات روشن ہو گئے۔ چین کے اعلیٰ سفارتکار اور اسٹیٹ قونصلر یانگ جچی نے قومی سلامتی کے نئے مشیر ایچ آر میک ماسٹر، ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹریٹجسٹ ا سٹیو بینن سے ملاقات کے بعد مسٹر ٹرمپ سے مختصر ملاقات کی۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مسٹر ٹرمپ اور مسٹر جن پنگ کی ممکنہ ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا لیکن اس کیلئے ابھی کوئی وقت طے نہیں کیا گیا ہے۔ افسر کے مطابق ملاقات تقریبا پانچ سے سات منٹ کی تھی۔ واضح ر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کے صدر بننے کے بعد سے تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کیا تھا جس کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات میں مسلسل تلخی بڑھتی جا رہی تھی۔ تاہم تائیوان والے معاملے پر امریکہ نے بعد میں چین کی ون چائنا پا لیسی کی ہی حمایت کی جس سے تعلقات میں بہتری کے اشارے ملے ہیں۔

Title: chinese diplomat meets trump holds white house talks | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply