چین کوپانچویں روز بھی گھنے کہرے سے نجات نہیں ملی

شنگھائی:شمالی چین کا بڑے علاقہ آج مسلسل پانچویں دن بھی کہرے کی زد میں ہے اور شہریوں کی شکایت ہے کہ ہنگامی اقدامات اب بھی مناسب طریقے سے نافذ نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ہیبئی صوبے کے سیجی جونگ کے باشندوں کی شکایت کی ہے کہ آلودگی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے شہر کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے اس کے باوجود اسکول کھلے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں وسطی چین کے ہنان صوبے میں کھلے میں طلبا کے امتحان دیتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔ سیجی جونگ کے ایک مقامی شہری نے سوشل ویب سائٹ ویبو پر لکھا کہہم لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ یہ دھندکب ختم ہو گی، اس لئے اسکولوں کو بند کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟
واضح رہے کہ شمالی چین کے کم از کم 24 شہروں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہنگامی اقدامات کے باوجود بعض علاقوں میں کہرے میں اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese cities choke under dense smog blanket in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply