چین کا طیارہ بردار بحری جہازجزیرہ نما ہینان پہنچ گیا،تائیوان کو خطرہ

تائی پے: تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کا طیارہ بردار جہاز لیاؤننگ چین کے جنوبی جزیر نما ہینان کے بحری اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ تائیوان فوج کے ایک سینئر افسر نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ جہاز جنوبی بحیرہ چین سے ہینان بحری اڈے پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم اس جہاز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔” تائیوان کے وزیر دفاع فینگ شنہ کوان نے کل کہا تھا، “ہمیں اپنے دشمنوں کی طرف سے روز بروز خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
ہمیں اپنی فوج کو ہمیشہ محتاط رکھنا ہوگا۔ ہمیں اپنے فوجیوں کو تربیت دے کر اور مضبوط بنانا ہوگا تاکہ وہ جنگ میں خود کو بچا سکیں اور دشمن کا خاتمہ کر سکیں ” جاپان کی حکومت کے سینئر ترجمان نے کہا کہ چینی طیارہ بردار جہاز کی بحر الکاہل میں مشق سے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے اور جاپان اس پر گہری نگاہ رکھے ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese carrier docks after drill amid new tension over taiwan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply