ملکی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کو داؤ پر لگا کر امریکہ سے کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی: چین

واشنگٹن: چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو براہ راست طور پرخبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت سے وابستہ معاملات پرامریکہ کے ساتھ کوئی سو دے بازی نہیں کرے گا۔ امریکہ میں چین کے سفیر سےکوئی تیا ن کئی نے امریکی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ میں کل کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کی حکومتوں کو باہمی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے اور اس کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے، نظر انداز نہیں۔درحقیقت قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت سودے بازی کے لئے ہر گزنہیں ہیں ۔ انہوں نے تائیوان کے بارے میں یا پچھلے ہفتہ ٹرمپ کی جانب سے”ایک چین“ کی پالیسی کولے کر دیئے گئے بیان پر یہدعمل ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضروری نہیں ہم پہلے کی طرح تائیوان کو چین کا حصہ مانیں۔ ٹرمپ نے حال ہی میں تائیوان کی صدر ساءانگ وین کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی۔ قبل ازیں چین کے سیاسی مخالفت کی وجہ سے 1979 سے اب تک کسی امریکی لیڈر اور کسی تائیوان لیڈر کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese ambassador to u s sovereignty not a bargaining chip in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply