چین نے جنوبی کوریا کے نئے صدر کے نام پیغام مبارکباد میں دو طرفہ تنازعہ ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ باہمی سمجھ بوجھ اور یقین کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کو مکمل طورپر حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر جن پنگ نے کہا کہ انہوں نے جنوبی کوریا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس پیغام مبارکباد میں صرف مون کو ان کے صدر بننے کی ہی مبارکباد دی گئی ہے ۔ اس میں شمالی کوریا یا امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں میزائلشکن دفاعی نظام کی تنصیب کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Title: chinas xi congratulates new south korean president | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply