چین میں برڈ فلو ،1054پرند وں کو مارا گیا،20افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک

بیجنگ: چین کے ہنان صوبے میں برڈ فلو کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے جس سے یہاں بطخوں کے ایک فارم میں 1054 پرندوں کو مارنا پڑا ہے جبکہ20افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر موت کی آغوش میں چلے گئے۔
چین کے وزیر زراعت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد برڈ فلو کا یہ پانچواں معاملہ ہے۔ وزارت نے اپنی ایک ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہنان صوبے کے7لاکھ آبادی والے شہر یوانجیانگ میں برڈ فلو کے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو صورتحال پر کنٹرول کیلئے بطخ فارم میں مارے گئے پرندوں کے علاوہ 2067 پرندوں کو مارنا پڑا ہے۔
قومی صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد000 175 پرندوں کو مارنا پڑا ہے۔ چین میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آنے کے بعد 106 لوگ اس انفیکشن کی زد میں آئے ہیں وہیں اس سے اب تک 20 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinas fifth bird flu outbreak hits goose farm in hunan province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply