چین میں ایک اور سابق نائب گورنر کو رشوت خوری کے جرم میں عمر قید

بیجنگ:چین کی ایک عدالت نے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے سابق نائب گورنر کو رشوت لینے اور اختیارات کے غلط استعمال کرنے کا قصوروار پائے جانے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ چین کے جنوبی شہر نینگ کی عدالت نے پایا کہ 1993 اور 2012 کے درمیان سابق نائب گورنر لیو رونگ ژاؤنے گوانگ ڈونگ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے رشوت کے طورپر 98 ملین یوان (ایک کروڑ 40 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالر) کی رقم وصول کی تھی۔ گوانگ ڈونگ ہانگ کانگ کی سرحد سے متصل واقع ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن اور سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی میں شائع عدالت کے فیصلے کی رپورٹ کے مطابق سابق نائب گورنر لیو نے اپنا جرم کو قبول کر لیا اور شرمندگی بھی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے میں تبصرے کے لئے لیو کے خاندان یا قانونی نمائندے سے رابطہ نہیں ہو پایا۔ صدر شی جن پنگ نے صنعت اور حکومت میں اعلی سطح کے حکام کو نشانہ بناتے ہوئے ایک جامع بدعنوانی مخالف مہم شروع کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ اتنا بڑا ہے کہ یہ کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار پر گرفت کو متاثر کر سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinas ex statistics chief jailed for life for graft in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply