چینی طیارہ بردار جہاز نے جزیرہ نما ہینان کی طرف بڑھنا شروع کر دیا : تائیوان

تائپ:تائیوان کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار جہاز کے ساتھ چینی جنگی جہازوں کا ایک قافلہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہینان کی طرف پیش قدمی کررہا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے آج بتایا کہ چینی طیارہ بردار جہاز جنوبی بحر چین سے ہینان صوبے کی طرف جارہا ہے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ جہاز پہلے جنوبی جاپانی جزیرہ میاکو اور اوکینا وا سے گزرے گا اور اس کے بعد تائیوان اور فلپائن کے درمیان ہوکر آگے بڑھے گا۔
جاپانی حکومت کے سینئر ترجمان نے کل کہا تھا کہ بحرالکاہل میں چینی طیارہ بردار جہاز کا مشق چین کی بڑھتی فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے ، جس پر جاپان کی گہری نظر ہے۔ لیکن چین کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا طیارہ بردار جہاز مغربی بحرالکاہل میں معمول کا مشق کررہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinas aircraft carrier passes south of taiwan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply