بھگوڑے مجرموں کی حوالگی سے متعلق چین ۔ امریکہ معاہدہ آخری مرحلے میں

بیجنگ:بدعنوانی کے الزامات میں ملوث چین کے پانچ مفرور ملزموں کو امریکہ سے واپس لانے کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان آخری دور کی بات چیت چل رہی ہے۔ انگریزی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی بدعنوانی کے خلاف وضع کی گئی سخت پالیسی کے تحت امریکہ پر یہ دباؤ ڈالاگیا ہے کہ ان بدعنوان حکام کو چین کے حوالے کر دیا جائے۔
تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مغربی ممالک اس معاملے میں تھوڑا ڈھیلا رویہ اپنا سکتے ہیں کیونکہ یہاں مشتبہ افراد کے ساتھ برا سلوک کئے جانے کا خدشہ ہے۔ اخبار نے حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی کرپشن یونٹ ’سینٹر کمیشن فاررڈسپلن انسپکشن‘ کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک میں اس مسئلے کے بارے میں بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ افسر نے کہا کہہم مناسب وقت پر امریکی حکام کو صحیح ثبوت سونپیں گے اور مشترکہ تحقیقات کے لئے وہاں جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China working with u s on returning corrupt fugitives in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply