اگر ہندوستان نے مالدیپ میں فوج بھیجی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا:چینی سرکاری اخبار

بیجنگ: چین کے سرکاری جریدے ’گلوبل ٹائمز‘ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان نے بحران میں مبتلا مالدیپ میں فوج بھیجنے کایکطرفہ فیصلہ کیا تو چین جوابی کارروائی کرے گا۔
جریدہ رقمطراز ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اختیار ملے بغیر کسی کوبھی مسلح مداخلت کرنےکا حق حاصل نہیں ہے۔ چین مالدیپ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا لیکناس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر ہندوستان نے اصول توڑے تو وہ خاموش بیٹھا رہے گا۔
اگر ہندوستان نے یکطرفہ طور پر مالدیپ فوج بھیجی تو چین اسے ایسا کرنے سے روکے گا۔اخبار نے یہ انتباہ بھی دیا کہ ہندوستان یکطرفہ فوجی مداخلت کی چین کی جانب سے کی جانے والی مخالفت کا کم اندزاہ نہ لگائے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے وزیر خارجہ وانگ یی کی مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین کے خصوصی ایلچی محمد سعید سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ چین مالدیپ کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

Title: china will take action if india sends troops to maldives global times | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply