ڈوکلام میں ہم کیا کر رہے ہیں ہندوستان کو بولنے کا کوئی حق نہیں : چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ ڈوکلام میں ایک بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر جاری رہے گی اور چینی علاقہ میں چین کیا کر رہا ہے اس پر ہندوستان کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے سیٹلائٹ سے بھیجی گئیں ان تصاویر کے حوالے سے ،جن میں ڈوکلام میں چین کے ذریعہ فوجی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر دکھائی گئی ہے، کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم اس قسم کی تصاویر کہاں سے آئیں۔
نیز انہیں اس حوالے سے سکی تفصیل کا علم نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ ایک بات آپ سب کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ ڈوکلام ہمیشہ سے ہی چین کا ہے اور ہمیشہ سے چین کی حدود میں ہے۔لو نے مزید کہا کہ چین جو کچھ بھی کر رہا ہے اپنے علاقہ میں کر رہا ہے۔اور جس طرح چین نے ہندوستان کے خطہ میں ہندوستانی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر تبصرہ نہیں کرے گا اسی طرح ہم یہ امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی چین کے ذریعہ اس کے اپنے علاقہ میں بنیادی ڈھانچہ بنانے پر کوئی تبصرہنہیں کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China will continue construction work in doklam india shouldnt comment foreign minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply