’ایک چین‘ پالیسی سے رو گردانی کی گئی تو امریکہ سے تعلقات متاثر ہوں گے

بیجنگ:چین کے تائیوان امور کے دفتر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اگر ”ایک چین“ پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا یا اس میں مداخلت کی گئی تو اس سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام بری طرح متاثر ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے نومنتخب ڈونالڈ ٹرمپ نے اتور کو کہا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ امریکہ اپنے اس دیرینہ موقف پر قائم رہے کہ تائیوان ”ایک چین“ کا حصہ ہے۔
انہوں نے ایک چین کی پالیسی کو جاری رکھنے کی مطابقت پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ جب تک بیجنگ تجارت اور دیگر معاملات پر رعایت نہیں دیتا تب تک کیا امریکہ کو ایک چین کی پالیسی کو جاری رکھنا چاہئے؟

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China warns trump ignoring one china policy could hurt peace in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply