پاکستان حافظ سعید کو کسی مغربی ایشیائی ملک منتقل کر دے:چینی صدر شی

بیجنگ: چین کے صدر شی جین پینگ نے حافظ سعید کے حوالے سے پاکستان پر بڑھتے بین الاقوامی دباو¿ کی روشنی میں پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے بانی و جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کو کسی مغربی ایشیائی ملک منتقل کر دیں۔

چینی صدر نے سعید کو کسی مغربی ایشیائی ملک میں خاموش اور پر سکون زندگی گذارنے کا موقع دینے والا لائحہ عمل چین میںبواو¿ فورم کے ایک اجلاس میں فرصت کے اوقات میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے تجویز کیا۔

اس 35منٹ کی گفتگو میں10منٹ تک سعید پر ہی بات ہوتی رہی۔ مسٹر عباسی نے اس ضمن میں حکومت کی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے تاہم فی الحال کو حل سامنے نہیں آیا ہے۔توقع ہے کہ یہ معاملہ ملک کی آئندہ حکومت کو سونپ دیا جائے گا کیونکہ خاقان عباسی اپنی میعاد مکمل کر کے31 مئی کو عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

اور عام انتخابات تک، جو جولائی کے اواخر میں متوقع ہیں، نگراں وزیر اعظم ملکی امور انجام دے گا۔واضح ہو کہ جماعت الدعویٰ حکومت پر الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کی ایماءپر سعید کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China wants pakistan to relocate hafiz saeed to a west asian country in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply