دلائی لامہ کواروناچل پردیش کے دورے کی اجازت دے کر ہندوستان نے اچھا نہیں کیا:چین

بیجنگ: چین نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہے کہ اس نے اپنے ضدی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلائی لامہ کو اروناچل پردیش کے متنازہ علاقوں کا دورہ کرنے کی جو اجازت دی ہے اس کے بعد چین اپنی علاقائی یکجہتی اور مفادا ت کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی اور قدامات کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے دلائی لامہ کو اروناچل پردیش جانے کی اجازت دے کر دوطرفہ تعلقات پر کاری ضرب لگائی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ہووا چنیئینگ نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ہندوستان نے چینی تشویشوں کونظر انداز کرتے ہوئے ہند چین سرحد کے مشرقی حصہ کے متنازعہ علاقہ کا دورہ کرنے کے لیے دلائی لامہ کو اجازت دے کر چینی مفادا اور چین ہند تعلقات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China vows to take necessary measures as dalai lama visits arunachal pradesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply