بحیرہ جنوبی چین پر بڑھتی کشیدگی کے باعث چین۔ ویت نام وزراءخارجہ ملاقات منسوخ

بیجنگ: فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے اجلاس سے الگ چین اور ویت نام کے درمیان ہونے والی میٹنگ جنوبی چینی سمندر میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے منسوخ ہو گئی ہے۔تاہمچینی سفارت خانے کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے اس میٹنگ کی منسوخی کی اطلاع دیتے ہوئے اس کو منسوخ کرنے کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے صرف اتنا کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی ویت نام کے وزیر خارجہ فام بنہ منہ سے پہلے ہی ملاقات ہو گئی ہے۔ وہیں ویت نام کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ قابلغور ہے کہ دس رکنی آسیان کے وزرائے خارجہ کی سالانہ کانفرنس کے افتتاح سے قبل ویت نام نے چین کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے کئی تبدیلیوں کا مشورہ دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China vietnam meeting canceled amid south china sea tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply