چین ویتنام جنوبی بحیرہ چین تنازعات ختم کر کے امن قائم کرنے پر متفق

بیجنگ: چین اور ویتنام جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کو ختم کرکے امن قائم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں ممالک کے مشترکہ بیان کے ساتھ دستاویزات جاری کئے گئے ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق جس میں گزشتہ ہفتہ چینی صدر شی جن پنگ اور ویتنام کے صدر تران دائی کوانگ کے درمیان مذاکرات میں باہمی تنازعات کو ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا ، دونوں ممالک نے بحری تنازعات کو بہتر طریقے سے حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
جنوبی بحرہ چین میں امن اور استحکام قائم رکھنے کے لئے کوئی کارروائی نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین بحرہ جنوبی چین کے 90 فیصد حصوں پر اپنا دعویٰ کرتا ہے دوسری جانب ویتنام، برونئی، ملیشیا، فلپائن اور تائیوان اس کے کچھ حصوں پر اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ چین نے اس علاقے میں مصنوعی جزیرے بھی بنالئے ہیں جن میں سے کچھ پر فوجی آلات بھی نصب کردیئے ہیں۔

Title: china vietnam agree to keep s china sea tensions in check | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply