امریکہ فرسودہ سرد جنگ ذہنیت کو ترک کرے: چین

بیجنگ: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف یونین خطاب میںمریکی قدروں کے لیے سب سے بڑاخطرہ بننے والوں میں چین کو بھی شامل کیے جانے پر امریکہ کی سرد جنگ کی فرسودہ ذہنیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ترک کرنے کی تلقین کی ۔
چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے مشترکہ مفادات ہمارے اختلافات اور عدم اتفاق سے کہیں زیادہ اہم اور وزن دار ہیں۔لی نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے سے ملاقات کے بعد کہا کہ امریکہ کے ساتھ مستحکم تعلقات بھی پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ ہمارے ساتھ کام کرے گا اور اس تعلقات کو مثبت تناظر میں دیکھنا جاری رکھے گا۔لیکن چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چونیئینگ نے بہت سخت رویہ اختیار کیا اور کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ باہمی اختلافات دورکرنے اور چین و امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کےمشترکہ مقصد کی تکمیل کے لیے چین کے سات فرسودہ سرد جنگ ذہنیت کو ترک کرسکتا ہے۔
کانگریس سے اپنے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں ٹرمپ نے چین اور روس کا باقاعدہ نام لے کر کہا تھا کہ یہ دونوں ملک امریکی مفادات، امریکی اقتصادیات اور امریکی قدروں کے درپے ہیں اور ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China urges trump to drop cold war mentality in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply