شمالی کوریا ایٹمی پروگرام روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام کرے :چین

نیو یارک : اقوام متحدہ میں چین کے سفیر لیو جیائی نے شمالی کوریا سے جوہری اور بیلسٹک میزائل کی تیاری روکنے کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی توقعات اور خواہشات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے اور تمام فریقوں سے امن قائم رکھنے کی گزارش کی ہے۔ مسٹر لیو جیائی نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو جتنا ہوسکے پھر سے مذاکرات شروع کرنا چاہئے۔
چین اور روس نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربہ کے ساتھ ساتھ امریکی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو بند کرنے کے لئے تجویز پیش کی ہے۔ وہیں روسی سفیر واسیلی نیبنجی نے سلامتی کونسل میں کہا کہ،”ہمیں لگتا ہے کہ روس اور چین کی پیشرفت کو کم آنکنایا غیر اہم سمجھنا فاش غلطی ہے۔ یہ سلامتی کونسل کی میز پر موجود ہے اور ہم اس پر غور کرنے پر اصرارکریں گے“۔ دوسری جانب امریکی سفیر نکی ہیلی نے اس تجویز کو ” توہین آمیز قرار دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China urges north korea to take seriously bid to halt nuclear program in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply