چین نے ہند و پاک تعلقات میں سدھار لانے کے لیے ثالثی کی پیش کی

نیویارک:چین نے جنوبی ایشیا کے دو اہم پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کو باعث تشویش بتایا ہے اور اس کو بہتر بنانے میں ثالث کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
چین کے وزیر اعظم لی کے کیانگ نے کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے باہر پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی ملاقات کے دوران کشمیر کے واقعات اور اس ضمن میں ہندوستان پاکستان کے درمیان کشیدگی کو تشویشناک بتایا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا ”ہم کشمیر کے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی دنیا بھی اس ملک کی صورت حال کو بہتر طریقے سے سمجھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مغربی ملک دہشت گردی کی سرپرستی اور فروغ دینے کے لئے پاکستان کی تنقید کرتے ہیں لیکن یہ ملک خود دہشت گردی کا شکار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China urges india pak to exercise restraint after uri attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply