چین نے ہند کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حقیقی کنٹرول لائن پر فضائی طاقت میں اور اضافہ کر دیا

بیجنگ: ایک ماہر دفاع کے حوالے سے حکومتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہندوستان کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے چین حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر حفاظتی بندوبست کی نگرانی کرنے والی اپنی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کا فضائی دفاع مضبوط اور مزید جدید بنا رہا ہے۔
چینی فوج نے ایسی تصاویر بھیجی ہیں جن میں ایک ہلکے وزن کثیر المقاصد جنگی طیارہ جے 10- جنگی جہاز کوجے 11-سنگل سیٹ دو انجن والے جنگی جہاز کے ساتھ محو پرواز دکھایا گیا ہے۔یہ طیارے حالیہ چینی سال نو اور بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران مغربی چین میں واقع اونچے پٹھار پر اڑتے دکھائے گئے ہیں۔
چین نے حال ہی میں چوری چھپے ایک جنگی جہاز جے20-سرحد پر تعینات کیا ہے جو کہ خطہ مین اس نوعیت کا پہلا جنگی طیارہ ہے۔

Title: china upgrades air defence along indian border report | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply