چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے تعلیمی اخراجات چینی حکومت برداشت کرے گی

اسلام آباد:چین نے کلچرل اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری کے پاکستانی طلبا کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔جس کی رو سے پاکستانی طلبا آئندہ سال سے چین میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں چین کے کلچرل قونصلر یو یی نے کہا ہے کہ ثقافت کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علموں کے اخراجات چینی حکومت برداشت کرے گی جبکہ پاکستانی طالب علم چین میں مفت ماسٹرز ڈگری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار چین کے کلچرل قونصلر یو یی نے وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن انجینئر عامر حسن کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ہے۔ملاقات میں چینی کلچرل قونصلر اور وفاقی سیکریٹری نے دو طرفہ ثقافتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک فنون لطیفہ کے مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے لئے مل کر کام کریں گے۔ چین کے کلچرل قونصلر یو یی نے انجینئر عامر حسن کو بتایا کہ ثقافت کے شعبے میں دئے جانے والے یہ تعلیمی وظائف غیرمعمولی اور منفرد اہمیت کے حامل ہیں جبکہ ان تعلیمی وظائف پر عمل آوری آئندہ سال سے ہوگی۔

Title: china to provide pak students with postgraduate scholarships | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply