چین دور تک مار کرنے والا بمبار طیارہ بنا رہا ہے

بیجنگ:فوجی طاقت کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں شمار چین طویل فاصلے تک مار کرنے والا بمبار طیارہ بنا رہا ہے۔ چین کے روزنامہ ‘گلوبل ٹائمز’ نے فضائیہ سربراہ ما شوٹین کے حوالے سے بتایا کہ چین نے بہت دور تک نشانہ لگانے والی اپنی صلاحیت میں سدھار کیا ہے اور مستقبل میں اسے مزید بہتر بنائے گی۔
انہوں نے کہاکہہم اب طویل دوری تک مار کرنے والے جدید بمبار طیارے تیار کر رہے ہیں اور آپ مستقبل میں انہیں دیکھ سکیں گے۔چین آبدوزوں، طیارہ بردار بحری جہاز اور سیٹلائٹ تک مار کرنے والے میزائل سمیت متعدد فوجیآلات کی کھوج کر رہا ہے۔ساتھ ہی وہ جنوبی بحر چین کے متنازعہ علاقے میں اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے جس سے اس علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
کئی سال سے روسی جنگی جہازوں کی نقل کرنے والا چین اب خود اپنے ایسے جنگی جہاز تیار کر رہا ہے جو راڈار پر نظر نہیںآئیں گئے۔ فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی توجہ اب تعداد کے بجائے معیار پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China to produce long range bombardment jets in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply