شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر چین بھاری قیمت چکانے تیار:چینی وزیر خارجہ

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دوست اور تاریخی حلیف شمالی کوریا کے خلاف سخت ترین پابندیوں پر مکمل عمل آوری اور قیمت چکانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ تاہم ماہرین نے ان پابندیوں کے اثرات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ کیونکہ شمالی کوریا چین کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات پر زبردست انحصار کرتا ہے اور اس پابندی سے شمالی کوریا سے کوائلہ، لوہا،سیسہ اور سمندری پیداوارکی برآمد بند ہوجانے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بری طرح متاثر ہو جائے گی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ چین کی روایتی تجارت کے مدنظر چین کو ہی ان پابندیوں سے سب سے زیادہ خسارہ اٹھانا پڑے گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود چین بین الاقوامی عدم توسیع ایٹمی اسلحہ اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے قرار داد پر من و عن اور سختی سے عمل پیرا رہے گا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China to pay the price over north korea sanctions insists beijing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply