چین و پاکستان دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے پر متفق:رپورٹ

بیجنگ: ہندوستان کے اگنی فائیو میزائل سے گھبرا کر چین نے اپنے اچھے برے دنوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات و تعاون میں اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے نئے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور اعلیٰ چینی حکام کے درمیان بیلسٹک میزائل ،کروز میزائل اور کثیر مقاصدی جنگی طیارے بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
جنرل قمر نے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا اپنے پہلے دورہ چین کے دوران سینٹرل ملٹری کمیشن کے تحت جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل فانگ فنگوئی سے مذاکرات کیے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک مل کر کم وزنی ملٹی رول کامبیٹ ایرکرافٹ ایف سی 1-شیالونگ کو بھی جدید بنائیں گے۔علاوہ ازیں دونوں ملکون نے دہشت گردی کے خلاف بھی ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔جس کی رو سے مشرقی ترکستان میں تحریک اسلامی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان چین سے تعاون کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China to boost military cooperation with pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply